عالمی خبریں

ہمیں اسکول کا بہت زیادہ کام دیا جاتا ہے، 6  سالہ کشمیری بچی کی مودی سے شکایت، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کی وبا نے تقریبا ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اس سے طلباء اور اساتذہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ طلباء مسلسل آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں جوکہ دیکھنے میں ایک آسان اور دلچسپ عمل لگتا ہے۔ لیکن کیا حقیقت میں بھی ایسا ہی ہے یا نہیں؟۔ آیئے ایک 6 سالہ کشمیری بچی کی زبانی سنتے ہیں۔

اسکول کے کام سے تنگ اور کھیلنے کودنے کے وقت محروم 6 سالہ کشمیری بچی نے اپنی شکایت سوشل میڈیا پر دیگر افراد تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اپنی شکایت سے آگاہ کیا ہے۔

ویڈیو میں خوبصورت بچی معصوم انداز میں اسکول کے کام کی زیادتی کے بارے میں آگاہ کرتی اور تفصیل سے بتاتی ہے کہ سارا دن اسے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کے پا کھیل کود کے لیے کوئی وقت نہیں بچتا۔

خوبصورت اور معصوم ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت جلد وائرل ہوئی اس ویڈیو نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اور بہت سارے لوگ نے بچی کی اس معصوم شکایت پر اسے سراہا ہے اور حکومت کو اس حوالے سے کچھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر نے اس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت ہی خوبصورت شکایت ہے۔ اور محکمہ تعلیم کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر ایسی پالیسی وضع کریں جس بچوں پر سے اسکول کے کام کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button