عالمی خبریں

کیمبرج میں نئی تاریخ رقم! ڈاکٹر ماہرہ عبدالغنی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا

خلیج اردو
کیمبرج: پاکستان کی قابل فخر سائنسدان ڈاکٹر ماہرہ عبدالغنی نے کیمبرج یونیورسٹی سے مٹیریل سائنس اور میٹالرجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اس شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

ڈاکٹر ماہرہ نے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز پاکستان میں انجینئرنگ کی ڈگری سے کیا، جس کے بعد انہوں نے جرمنی اور فرانس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، جہاں انہیں یورپی یونین کے معروف ‘ایراسمس منڈس اسکالرشپ’ سے نوازا گیا۔

ان کی پی ایچ ڈی تحقیق 2D میٹیریلز پر مرکوز رہی، جو جدید الیکٹرانکس کو درپیش چیلنجز کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ دورانِ تحقیق ڈاکٹر ماہرہ نے نانو فابریکیشن جیسی انتہائی جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کی، جو مستقبل کی ڈیوائسز کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر ماہرہ کی اس کامیابی نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ خواتین، بالخصوص سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) جیسے شعبوں میں قدم رکھنے والی نوجوان نسل کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔

ان کی محنت، ہمت اور عزم آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور اُن لڑکیوں کے لیے خاص طور پر ایک مثال ہے جو دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنی قابلیت منوانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button