
خلیج اردو
روم: کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات کے بعد نیا پوپ منتخب کرنے کا عمل کل سے ویٹی کن سٹی میں باضابطہ طور پر شروع ہو گا۔ خفیہ ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز روم پہنچ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارڈینلز آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں چرچ میں موجود مختلف نظریاتی تقسیم اور مستقبل کے پوپ کی ضروری خوبیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اجلاس کے بعد کونکلیو کا آغاز ہو گا، جہاں روایتی طریقۂ کار کے تحت خفیہ ووٹنگ کے ذریعے نیا پوپ منتخب کیا جائے گا۔
ویٹی کن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پوری دنیا کی نظریں اس تاریخی مرحلے پر مرکوز ہیں، جس کے ذریعے دنیا کے ایک ارب سے زائد کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔







