خلیج اردو
بیجنگ :چین کے صوبے لیاؤننگ میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔
دھماکے کے بعد پلانٹ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکا پلانٹ میں مرمتی کام کے دوران ہوا،
سرکاری ٹی وی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 30 افراد زخمی ہوئے۔مبینہ طور پر دھماکہ ہاوئے کیمیکل لمیٹڈ کمپنی میںکارکنوں کی دیکھ بھال کے دوران ہوا ۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے اپنی پوری آئل ریفائنری اور کیمیکل کمپلیکس کو بند کر دیا ہے اور یہ بندش مہینوں سے جاری رہ سکتی ہے۔
مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج میں کیمیکل پروسیسنگ مشینری، پائپوں اور اسٹوریج کنٹینرز سے شعلے اور گاڑھا سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
پانشان کاؤنٹی کی حکومت کے مطابق فائر عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے، جبکہ علاقے میں نگرانی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پرعام لوگوں کے مطابق انہوں نے دھماکے کے جھٹکے محسوس کیے لیکن نقصان پلانٹ تک محدود رہا ۔
Sebuah ledakan terjadi di sebuah pabrik kimia di timur laut China, menurut surat kabar Xinjingbao.
Menurut laporan media, perusahaan itu milik Panjin Haoye Chemical Co., Ltd, yang memproduksi kokas minyak bumi, propana, propilena, dan produk kimia lainnya. pic.twitter.com/yjwpxw3vzD
— Ir. Benny Dwika Leonanda (@bdleonanda) January 15, 2023
اس قسم کا واقعہ چین کے کسی علاقے میں پہلی دفعہ نہیں ہوا ، چین ماضی میں بھی متعدد صنعتی واقعات کا شکاررہا ہے۔
2015 میں، تیانجن کی شمالی بندرگاہ میں ایک کیمیائی گودام میں ہونے والے دھماکے میں 173 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر ایمرجنسی سروسز کےاہلکار تھے۔