
خلیج اردو:
بیجنگ: چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد تک بڑھا دیا ہے، اس اقدام سے دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کر خود کو الگ کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے خلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئے گا، اور چین بلیک میل نہیں ہوگا۔
صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم امریکی ٹیرف سے خوفزدہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین نے ٹرمپ کے ٹیرف سے متاثرہ ممالک کو اپنے ساتھ ملانے کی ٹھان لی ہے۔ 14
اپریل سے صدر شی جن پنگ کمبوڈیا، ویتنام اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔







