عالمی خبریں

چین کی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر شدید تشویش، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

خلیج اردو
بیجنگ/نیویارک: چین نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل اور پائیدار حل کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔

چینی نائب مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عرب ممالک کو متحد ہو کر مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن صرف اسی وقت ممکن ہوگا جب فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔

ادھر اٹلی میں سیاسی جماعت *فائیو اسٹار موومنٹ* کے ارکان نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ اراکین نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے نام بھی بلند آواز سے پڑھے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button