خلیج اردو
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو روس سے تیل خریدنے پر چین پر مزید سخت تجارتی پابندیاں عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کیا جائے گا تاہم چین پر فوری طور پر نیا ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، لیکن اگر یہ مصنوعات امریکا میں تیار کی جائیں تو ان پر کوئی چارج نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایپل سمیت کئی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکا واپس آ رہی ہیں اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایک سال قبل امریکا کو دیوالیہ قرار دیا جا رہا تھا، مگر اب صورتحال بدل چکی ہے، اور امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے ایران کے حوالے سے خبردار کیا کہ اگر تہران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو امریکا حملہ کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بریک تھرو نہیں تھا۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ایران، اسرائیل اور دیگر ممالک کے مابین پانچ جنگیں ختم کروا چکے ہیں۔







