
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ٹیم نے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی جامع ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔
پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی۔ کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی بیٹنگ لائن نے نیٹ سیشنز کیے جبکہ باؤلرز نے لائن اینڈ لینتھ پر کام کیا۔ فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے کیچنگ، تھرو اور گراؤنڈ فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 اگست کو برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔ شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔






