عالمی خبریں

کووڈ 19: پاکستان میں اب 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو ویکسین لگنا شروع ہوجائیگی۔

خلیج اردو: پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ویکسین لگانے کی مہم شروع کرے گی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا یہ اعلان منگل کو ملک بھر میں کووڈ -19 سے ہونے والی اموات میں مسلسل کمی کے درمیان آیا ہے۔

عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت جلد ہی سکولوں میں بچوں کو ویکسین دینے کی مہم شروع کرے گی۔ لیکن انہوں نے اسکی قطعی تاریخ نہیں بتائی۔

پاکستان میں فی الحال نوعمروں اور بڑوں کو مفت ویکسین شاٹس مل رہی ہیں۔

ملک میں منگل کے روز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 کوویڈ 19 اموات اور 1400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جولائی کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان نے روزانہ 1500 سے کم کیسز کی تصدیق کی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button