عالمی خبریں

نو ماہ سے خلا میں پھنسے خلا بازوں کی واپسی کی راہ ہموار

خلیج اردو
کیپ کینیورل، 17 مارچ 2025: گزشتہ سال جون سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پھنسے خلا بازوں کو واپس لانے کے لیے اسپیس ایکس نے ناسا کے کریو-10 مشن کو کامیابی سے لانچ کر دیا۔ اس مشن کے تحت چار خلا بازوں کو خلائی اسٹیشن بھیجا گیا، جہاں ان کی پھنسے ہوئے خلا بازوں سے ملاقات کے جذباتی مناظر سامنے آئے ہیں۔

ناسا کا کریو-10 مشن 12 مارچ کو لانچ ہو کر 19 مارچ کو زمین پر واپس آنا تھا، تاہم تکنیکی مسائل کے باعث اس میں تاخیر ہوئی اور مشن کو گزشتہ روز کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔ خلائی اسٹیشن میں موجود خلا بازوں کو صرف آٹھ دنوں کے لیے خلا میں بھیجا گیا تھا، لیکن اسٹار لائنر میں فنی خرابی کے سبب وہ جون سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ناسا حکام کو امید ہے کہ کریو-10 مشن کی کامیابی کے بعد پھنسے ہوئے خلا باز جلد بحفاظت زمین پر واپس آ سکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button