عالمی خبریں

محترم آیت اللہ،ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کو خط: جوہری مذاکرات کے لیے پیغام ایران پہنچ گیا

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوہری مذاکرات کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط ایران پہنچا دیا گیا۔ براہ راست سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث یہ خط متحدہ عرب امارات کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انور گرگیش کی سربراہی میں یو اے ای کے وفد نے یہ خط ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے کیا، جسے بعد میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای تک پہنچا دیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران باوقار طریقے سے متوازن مذاکرات کا حامی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایران، روس اور چین کے درمیان جوہری مذاکرات ہوں گے، جس میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے جو ہو سکتا ہے کرلے، ایران دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button