
خلیج اردو
اسلام آباد: معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا وولف پرائز اور ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم لینے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسمین لاری نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ خط میں انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے باعث وہ یہ ایوارڈ قبول نہیں کر سکتیں۔
یاسمین لاری کا یہ مؤقف عالمی سطح پر غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔