عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق سخت بیان، قیادت کے خاتمے اور مذاکرات میں مشکلات کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق سخت بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے اور ان کے مطابق “شاید نیا سپریم لیڈر بھی زندہ نہیں رہا”۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایران میں مذاکرات کے لیے کوئی قابل قیادت موجود نہیں، اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ بات چیت کس سے کی جائے۔

انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ تباہی پھیلا کر مشرق وسطیٰ کی قیادت حاصل کرنا چاہتا ہے، اور کہا کہ “پرتشدد لوگوں کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔”

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر دیتا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ “دو ہفتوں میں ہم نے ایران کو مکمل تباہ کر دیا، اب ان کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔”

ٹرمپ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایران میں ہزاروں مظاہرین کو قتل کیا گیا، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے اقدامات کی حمایت کی جائے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور ایران سے متعلق متضاد دعوے اور بیانات عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button