عالمی خبریں

پشاور کے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملائیشیا جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد

خلیج اردو: اے این ایف نے پشاورکے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائیشیا جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد کرلی-

ترجمان اے این ایف کیمطابق پشاور ائیرپورٹ سے سفر کرنیوالا ساہیوال کا رہائشی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جارہا تھا، جسے اے این ایف اہلکاروں نے تلاشی لینے پر اس کےٹرالی  بیگ سے 6 کلو 505 گرام ہیروئین برآمد کی۔

ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button