عالمی خبریں

دبئی میں نیا لگژری جزیرہ "نائیا آئی لینڈ” تعمیر ہوگا، مشرق وسطیٰ کا پہلا شوَال بلانک میزون بھی قائم کیا جائے گا

خلیج اردو
دبئی: شمل ہولڈنگ نے بدھ کے روز دبئی کے پانیوں میں ایک نیا لگژری جزیرہ "نائیا آئی لینڈ دبئی” بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جزیرہ جمیرا کے ساحل کے قریب واقع ہوگا اور دبئی کے اہم روڈ نیٹ ورک سے منسلک ہوگا۔

نائیا آئی لینڈ دبئی کو ریزورٹ ماسٹر پلان کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں کھلی سبز جگہیں اور ساحلی مناظر نمایاں ہوں گے۔ کم اونچائی والی عمارتیں دبئی کے مشہور مقامات کے نظارے پیش کریں گی جو کھلے سمندر کے پس منظر میں خوبصورتی سے نظر آئیں گی۔ یہ منصوبہ رہائشیوں اور مہمانوں کو انفرادیت، پرائیویسی اور قدرتی حسن کا احساس فراہم کرے گا۔

یہ جزیرہ مشرق وسطیٰ کا پہلا "Cheval Blanc Maison” کا میزبان بھی ہوگا، جس میں پرتعیش سوئٹس اور پرائیویٹ ولاز شامل ہوں گے، جنہیں شوَال بلانک کے مخصوص جدید اور جذباتی انداز میں ڈیزائن کیا جائے گا۔

نائیا آئی لینڈ پر محدود تعداد میں برانڈڈ بیچ فرنٹ رہائشگاہیں اور اسٹیٹ پلاٹس دستیاب ہوں گے، جنہیں نجی ساحل تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔

رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی ڈائننگ، اسپاز، ویلنَس سہولیات، اور نجی مرینا سمیت دیگر لگژری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

شمل ہولڈنگ کے مطابق ابتدائی کام کا آغاز ہو چکا ہے اور نائیا آئی لینڈ دبئی جلد ہی خطے کے سب سے زیادہ پُرتعیش ساحلی پتوں میں شامل ہو جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button