عالمی خبریں

یورپی کمیشن کا امریکہ پر جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان

خلیج اردو
یورپ: یورپی کمیشن نے امریکہ پر جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کیا ہے۔

صدر یورپین کمیشن ارسلا وان ڈیرلین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے، لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین نے دو روز قبل امریکہ پر جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، بات چیت برابری کی بنیاد پر اور باہمی احترام کے ساتھ ہونی چاہیے۔

چین نے یہ بھی کہا کہ چین اور دیگر ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔ دباؤ ڈالنا، دھمکانا اور بلیک میل کرنا درست طریقہ نہیں، اور چین اپنے موقف پر آخر تک قائم رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button