خلیج اردو
بالی:گروپ آف 20 جی 20 کی بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے بدھ کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ارکان نے یوکرین میں جنگ کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ بے پناہ انسانی مصائب کا باعث بن رہی ہے اور عالمی معیشت میں موجودہ کمزوریوں کو بڑھا رہی ہے۔
خلیج ٹائمز نے رائٹرز کے سفارتٰ ذرائع کا حوالے دے کر بتایا ہے کہ جی 20 بلاک کے تمام اراکین نے اس کی منظوری دی تھی۔
ایک جرمن مندوب نے کہا ہے کہ اسے منگل کو جاری کیے گئے مسودے میں کسی تبدیلی کے بغیر اپنایا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال اور پابندیوں کے بارے میں دوسرے خیالات اور مختلف جائزے لیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ ناقابل قبول ہے۔ رہنماؤں نے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔
Source: Khaleej Times