عالمی خبریں

ترکیہ میں مصیبت زدہ لوگوں کیلئے جرمنی کا بڑا اقدام

خلیج اردو

دبئی: جرمنی نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو عارضی رہائش اختیار کرنے کیلئے ویزوں کی پیشکش کر دی،جرمن وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا جرمنی میں آباد ترک اور شامی خاندان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں سے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بلانا چاہیں تو اپنے پاس بلا سکتے ہیں،

 یہ کام روایتی ویزا کے طریقہ کار کے تحت ہی کیا جائے گا لیکن ویزا جاری کرنے کا عمل آسان بنایا جائے گا اور یہ ویزا3 مہینوں کیلئے کارآمد ہوگا،انہوں نے کہا یہ فیصلہ ہماری جانب سے زلزلہ متاثر ین کیلئے ایمرجنسی امدادکی سوچ کے تحت کیا گیا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button