عالمی خبریں

خوشخبری: پیفیزر کورونا ویکسین انسانوں پر تجربات کے دوران کورونا کے خلاف 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں پیفیزر اور بائیو این ٹیک کیجانب  سے پیر کے روز بڑا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین انسانوں پر فیز تھری کے تجربات کے دوران کورونا کے خلاف 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی یورپین اسٹاک مارکیٹ اضافہ دیکھنے میں آیا اور ساتھ ہی تیل کی  قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مزید برآں، یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور متعدد ممالک ایک بار پھر لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ایسےمیں اس خبر کا آنا ایک راحت سے کم نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس خبر کا خیر مقدم کیا ہے اور اس "ایک بڑی خبر” کا نام دیا ہے۔

اس ویکسین کے انسانوں پر فیز تھری کے تجربات جاری تھے جن کے ابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق رضاکاروں کو اس ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے 7 دن بعد ان مریضوں میں کورونا کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی تھی۔ جب یہ مدافعت پہلی خوراک کے 28 دن بعد پیدا ہوئی تھی۔

مزید برآں، اس ویکیسن کو تیار کرنے والی دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ 2020 میں دنیا بھر میں اس ویکسین کی 50 ملین خوراکیں سپلائی کرنے کی توقع رکھتی ہیں۔ جبکہ 2021 کے دوران 1 اشاریہ 3 ارب خوراکیں مہیا کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button