عالمی خبریں

گرین کارڈ ہولڈرز کو مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، بڑی تعداد میں بے دخلی متوقع ہے، امریکی نائب صدر

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکہ میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں اور آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔

ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں۔ اگر حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو ان افراد کو رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔ امریکی شہریوں کو وہ حقوق حاصل ہیں جو گرین کارڈ ہولڈرز یا اسٹوڈنٹ ویزہ رکھنے والے افراد کو نہیں مل سکتے۔

نائب صدر نے واضح کیا کہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی اور حکومت قومی سلامتی کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button