عالمی خبریں

زیلنسکی سے ملاقات کے بعد روس ٹرمپ کی حمایت میں آگیا

خلیج اردو
ماسکو:امریکی صدر اور نائب صدر کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد روس کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں سامنے آگیا۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری میدووف نے کہا کہ زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں زوردار سفارتی جھٹکا لگا۔

روسی وزارت خارجہ نے ٹرمپ اور سینیٹر جے ڈی وینس کے تحمل کو "معجزہ” قرار دیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ٹرمپ نے زیلنسکی کے رویے پر صبر کا مظاہرہ کیا، جبکہ یوکرینی صدر نے بحث اور بدتمیزی کرتے ہوئے طے شدہ معاہدے پر دستخط کیے بغیر وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا۔

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ زیلنسکی کے تمام دعووں میں سب سے بڑا جھوٹ یہ تھا کہ 2022 میں کیف حکومت کو بغیر کسی حمایت کے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔

روسی موقف کے مطابق، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اس وقت بھی یوکرین کو مسلسل مدد فراہم کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button