خلیج اردو
واشنگٹن:یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
وائٹ ہاؤس سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے واضح کیا کہ اگر موقع بھی ملا تو وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس نہیں جائیں گے۔
Thank you America, thank you for your support, thank you for this visit. Thank you @POTUS, Congress, and the American people.
Ukraine needs just and lasting peace, and we are working exactly for that.— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) February 28, 2025
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا، وہ مثبت نہیں تھا، تاہم امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اب بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے امریکہ، اس کی حمایت، اس دورے، امریکی صدر اور کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ ان کے ملک کے پاس روس کو اپنی سرزمین سے نکالنے کے لیے درکار ہتھیار نہیں ہیں، اور امریکہ کی مدد کے بغیر یوکرین کے لیے روس کو روکنا انتہائی مشکل ہے۔







