عالمی خبریں

بھارت جنگی جنون میں آپے سے باہر، دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

خلیج اردو
نئی دہلی – بھارت کا جنگی جنون شدت اختیار کر گیا ہے، بھارتی حکومت نے دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی اچانک واپس لے لی ہے، جس سے سفارتی ماحول مزید کشیدہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارتخانے کے باہر موجود پولیس چوکی کو ختم کر دیا گیا ہے جو سفارتی عملے کی حفاظت پر معمور تھی۔ یہ اقدام سفارتی آداب اور ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جن میں نعرے بازی اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی جا رہی ہے، جس سے پاکستانی عملے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے پہلے ہی یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری اور حکومت پاکستان کے "ایکس” اکاؤنٹ کو بلاک کرنے جیسے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

مبصرین کے مطابق بھارت کی یہ کارروائیاں نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں بلکہ بین الاقوامی سفارتی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button