عالمی خبریں

بندروں کے ساتھ سلفی کے شوق نے استاد کی جان لے لی

خلیج اردو

مہاراشٹر:بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پونے کے قریب ورندا گھاٹ روڈ پر بندروں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے 500 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے ایک 39 سالہ پرائمری اسکول ٹیچر کی موت ہوگئی ہے۔

 

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ مقتول عبدالشیخ کی لاش بدھ کی صبح برآمد کی گئی۔

 

پولیس کے مطابق شیخ، جو اپنی کار میں کونکن کی طرف جا رہے تھے نے ورندا گھاٹ روڈ پر واگھجائی مندر کے قریب اپنی گاڑی روکی جہاں اس نے بندروں کو کھانا کھلایا اور ان کی تصاویر کھینچیں۔

 

بھور پولس اسٹیشن کے انسپکٹر وٹھل دبادے نے کہا کہ اس کے ارد گرد کچھ بندر تھے، اور وہ بظاہر پس منظر میں ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا جب وہ گرا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن بدقسمتی سے وہ شخص مردہ پایا گیا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button