خلیج اردو:بھارت کے چاند مشن کی کامیابی کی خبر سامنے آنے کے بعد جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس پر تبصرہ کررہے ہیں،وہاں حریم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر ایکس پر اپنے پیغام میں بھارتی سرکاری کی ترجیحات کا ذکر کیا ہے۔
حرم شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکاری کی ترجیحات میں عوام نہیں بلکہ خودنمائی شامل ہے۔ انہوں نے مودی سرکا کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ آپ نے اربوں ڈالر خرچ کرکے چاند پر جانے کا مہم مکمل کیا۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1694331760190935350
حریم شاہ نے لکھا کہ اربوں ڈالر چاند مہم چندریان پر خرچ کرنے کے بجائے یہ رقم غریب عوام کیلئے ٹوئلٹ بنانے پر خرچ کرنی چاہیئے تھی۔
شاہ نے مزید کہا کہ یہ ترجیحات کی بات ہوتی ہے۔