پاکستانی خبریں

پاکستان میں مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کے ہائی وولٹیج کا جھٹکا،بجلی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں گئیں

خلیج اردو
اسلام آباد: مہنگی بجلی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، صارفین سے 146ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست منطور کر لی۔

چئیرمین نیپرا وسیم مختارکی سربراہی میں ڈسکوزکی درخواست پرسماعت ہوئی ، حکام نے موقف اپنایا کہ درخواست چوتھی سہہ ماہی کی بنیاد پردی، صارفین سے آئندہ تین ماہ میں وصولیاں ہونگی، فی یونٹ اضافہ 5 روپے 40 پیسے بنے گا۔

چئیرمین نیپرا نے اضافی بوجھ پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ صارفین سے اتنی بڑی رقم وصول کرنے جا رہے ہیں،صارفین اتھارٹی کے فیصلوں کو دیکھتے ہیں۔۔

ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے ڈسکوز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا،وزارت توانائی حکام نے کہاکہ تین ماہ میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کا بوجھ بہت زیادہ بڑھے گا بل بہت زیادہ ہونگے تو وصولیوں میں کمی کا خدشہ ہے، گزشتہ سال بھی بل بڑھے تو لوگوں نے بل دینا چھوڈ دئیے۔

دلائل مکمل ہونے پر نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ، اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پرنہیں ہوگ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button