عالمی خبریں

انڈونیشیا کا لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ تلاش کر لیا گی

انڈونیشیا کا لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ تلاش کر لیا گیا، مسافر طیارہ انڈونیشیا کی سمندری حدود میں جا گرا، نیوی کے جہاز طیارے کی کریشنگ کی جگہ پر روانہ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اںڈونیشیا کا لاپتہ ہو جانے والا مسافر طیارہ کریش کر گیا۔

جکارتہ سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔
مسافر طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 62 مسافر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ طوفانی موسم کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں خراب موسم کے باوجود طیارے نے اڑا بھری اور پھر چند ہی منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

مسافر طیارہ 27 سال پرانا تھا۔ فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ ایک منٹ 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جا رہا تھا کہ لا پتہ ہو گیا۔ جبکہ اب اںڈونیشن حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ طیارہ دارالحکومت جکارتہ کے نواح میں سمندرمیں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس کا ملبہ مل گیا ہے۔

اںڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ سمندر سے ملبے کے بعض حصے ملے ہیں اور شُبہ ہے کہ یہ حادثے کا شکار بدقسمت طیارے ہی کا ہے۔ طیارے کی تلاش کے لیے ٹیمیں جکارتہ کے شمال میں سمندر کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو چکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button