عالمی خبریں

صیہونی حکومت اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ انجام تیار کر چکی ہے،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل کو سخت انتباہ

خلیج اردو
تہران: اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے آج صبح ہمارے پیارے ملک پر حملہ کر کے اپنی شیطانی فطرت کو بے نقاب کر دیا ہے، اور اب وہ ایک ’تلخ اور تکلیف دہ‘ انجام کے لیے تیار رہے۔

سپریم لیڈر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر ظلم کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، جس کا بدلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ان شاء اللہ ضرور لے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حملے میں ایرانی دفاعی کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت نے قوم کا حوصلہ کم نہیں کیا بلکہ اسرائیل کے خلاف انتقام کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن نے جو جرم کیا ہے، اس کا حساب اسے دینا ہوگا۔ ان کے بقول: "صیہونی حکومت نے اپنے لیے جو تلخ اور دردناک انجام تیار کیا ہے، وہ اس سے ہرگز بچ نہیں سکے گی۔”

اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید شدت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اور خطے میں ایک ہمہ گیر جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button