عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، خواتین و بچوں سمیت مزید 82 فلسطینی شہید، اقوام متحدہ کا شدید ردعمل

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 82 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں 11 امدادی کارکنان بھی شامل ہیں۔

رفاح میں امدادی مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے 15 افراد کو شہید اور 16 کو زخمی کر دیا۔ غزہ میں اب تک امداد کے انتظار میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 800 کے قریب پہنچ چکی ہے، جو انسانی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔

اقوام متحدہ نے صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اب بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ "فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ایک طرف موت ہے تو دوسری جانب بھوک۔ ہمارے اصول اور اقدار یہاں دفن ہو رہے ہیں۔” اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ صورتحال ہر لمحے مزید بدتر ہو رہی ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button