عالمی خبریں

ایران سے عبرتناک شکست کے باوجود اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت جاری، امداد کے منتظر شہریوں پر بمباری، 24 شہید

خلیج اردو
غزہ: ایران کے ہاتھوں حالیہ عبرتناک شکست کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ فلسطین میں نہ رک سکا۔ تازہ ترین فضائی حملوں میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کے 20 ماہ سے زائد عرصے سے جاری حملوں میں شہداء کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

مارچ 2025 میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل 5 ہزار 700 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 20 ہزار کو زخمی کر چکا ہے۔ 18 مارچ سے غزہ کے لیے تمام انسانی امداد بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔

اسرائیلی اور امریکی فوج کے مشترکہ امدادی مرکز پر پہنچنے والے متاثرین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب تک وہاں فائرنگ اور حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی فوج پر ایک اور بڑا حملہ کیا ہے، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے غزہ سے اسرائیل کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام اور عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی میں غزہ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وہاں بھی جنگ رک سکے اور انسانی جانوں کو تحفظ دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button