
خلیج اردو
یروشلم: 12 جون، 2025
اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کو تحلیل کرنے سے متعلق اپوزیشن کا پیش کردہ بل مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد قبل از وقت انتخابات کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
پارلیمانی ووٹنگ میں 120 ارکان میں سے 61 نے بل کے خلاف جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی قیادت میں حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف ووٹ دے کر اپوزیشن کی چال کو ناکام بنا دیا۔
اپوزیشن کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا اور قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کرنا تھا، تاہم مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہونے کے باعث ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔
قانونی ماہرین کے مطابق اپوزیشن اب کم از کم چھ ماہ تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق کوئی دوسرا بل پیش نہیں کر سکے گی، جس سے نیتن یاہو حکومت کو وقتی سیاسی استحکام حاصل ہو گیا ہے۔






