عالمی خبریں

سی آئی اے کے تجزیہ کار آصف ویلیم رحمان کو خفیہ معلومات افشا کرنے پر 37 ماہ قید کی سزا

خلیج اردو
واشنگٹن: 12 جون، 2025
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے تجزیہ کار آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہو گیا، جس پر انہیں 37 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آصف ویلیم رحمان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی تیاریوں سے متعلق حساس معلومات افشا کی تھیں۔ یہ معلومات غیر مجاز ذرائع کو فراہم کی گئیں، جسے امریکی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں امریکہ منتقل کیا گیا۔ ان پر گزشتہ سال فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر انہیں قید کی سزا سنائی۔

آصف ویلیم رحمان 2016 سے سی آئی اے سے وابستہ تھے اور حساس نوعیت کی انٹیلیجنس رپورٹس تک رسائی رکھتے تھے۔ امریکی حکام نے اس واقعے کو ادارے کی ساکھ اور قومی مفادات کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button