عالمی خبریں

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، کئی ریاستوں میں جھڑپیں، گرفتاریاں

خلیج اردو
واشنگٹن: 12 جون، 2025
امریکہ کے مختلف شہروں میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھیلتے جا رہے ہیں۔ نیویارک میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، جب کہ ٹیکساس، بالٹی مور، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت دیگر شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

شکاگو میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران متعدد سرکاری و نجی املاک کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے شکاگو سے 17، سان فرانسسکو سے 150، جبکہ جنوبی کیلی فورنیا سے 330 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

ٹیکساس کے گورنر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام ریاستوں میں فوج تعینات کی جائے گی جہاں مظاہرے جاری ہیں۔

صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرین سے پرامن رہنے اور حکومت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button