
خلیج اردو
بھارت میں ایک طیارہ حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق بمبارڈیئر لیئر جیٹ 45 ایکس آر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے دوران پائلٹ کی ممکنہ غلطی حادثے کی وجہ بن سکتی ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حادثہ ایک بار پھر فضائی سفر میں حفاظتی اقدامات اور تربیت کے نظام پر سوالات اٹھاتا ہے۔







