خلیج اردو: شمالی کوریا نے 4 کروز میزائل کا تجربہ کیا جوکم جونگ اون کی جانب سے امریکی دھمکیوں کا جواب ہے۔
پیانگ یانگ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی «کے سی این اے KCNA» کے مطابق شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل ھواسونگ 2 (Hwasal-۲) کے 4 میزائل کا تجربہ کر کے امریکی دھمکیوں کا سخت جواب دیا۔
رپورٹ کے مطابق بین البراعظمی میزائل کو صوبے شمالی هامگیونگ سے مشرقی سمندر کی جانب جو جاپان کے سمندر سے مشہور ہے فائر کیا گیا۔ جو 170 منٹ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے ٹارگٹ پر لگا۔
یونھاپ کی رپورٹ کے مطابق میزائل تجربے نے شمالی کوریا کی اسٹریٹجک فورس اور اس کے جدید اسٹریٹیجک ہتھیاروں کے نظام کی مؤثر ہونے اور دنیا میں ایک طاقتور اسٹریٹیجک ہتھیار کے طور پر اس کی کارکردگی کو ثابت کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کے ذرائع کے مطابق یہ تجربہ انتہائی ناقابل برداشت حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے جو خطے میں امریکہ اور دیگر دشمن قوتوں کے فوجی اقدامات کی وجہ سے سلامتی کی ریڈلائن عبور کرنے سے پیدا ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے یہ تجربہ اپنی سرحد کے نزدیک ہونے والے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جدید جنگی بمبار طیاروں کے حصہ لینے کے رد عمل میں کیا ہے۔
اس مشترکہ فضائی مشق میں جنوبی کوریا کے F-35A اور F-15K جب کہ امریکہ کے F-16 لڑاکا اور B-1B بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔