عالمی خبریں

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

خلیج اردو
دبئی: اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان سامنے آیا۔ اسرائیلی حملوں کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 24 ہزار اور پھر 1 لاکھ 23 ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کرتا ہوا 1 لاکھ 22 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار 917 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے، خاص طور پر توانائی، سرمایہ کاری اور اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ذریعے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button