عالمی خبریں

بھارتی طیارہ حادثہ: معجزانہ طور پر ایک مسافر بچ گیا، بھارتی میڈیا نے فوٹیج جاری کردی

خلیج اردو
نئی دہلی، 12 جون 2025: بھارت میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے میں جہاں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں، وہیں ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ بھارتی میڈیا نے واقعے کی فوٹیج نشر کردی ہے، جس میں حادثے کے بعد کی صورتحال اور بچ جانے والے مسافر کی حالت کو دکھایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، طیارے میں مجموعی طور پر 242 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے وقت ایک مسافر، جس کی شناخت "وشواش” کے نام سے ہوئی ہے، ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوا۔ وشواش بھارتی نژاد برطانوی شہری ہے اور اس کی سیٹ نمبر 11-اے تھی۔

وشواش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ: "اڑان بھرتے ہی 30 سیکنڈ کے اندر ہی محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ خرابی ہے۔ میں نے فوری طور پر ایمرجنسی گیٹ کھولا اور چھلانگ لگا دی۔”

وشواش کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے اسے موت کے منہ سے نکال لیا، جبکہ باقی مسافروں کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات جاری کی جا رہی ہیں۔

بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ بچ جانے والے واحد مسافر کے بیان کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button