عالمی خبریں

قتل یا ٹریفک حادثہ : ارشد شریف کی موت کی افسوسناک خبر نے ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا

خلیج اردو

نیروبی: پاکستان کے نامور سینیئر صحافی اور  اینکر پرسن ارشد شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کی موت مبینہ طور پر حادثے کی وجہ سے بتائی جارہی ہے جبکہ کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کو قتل کیے جانے کا الزام بھی لگایا جارہا ہے۔

 

ارشد شریف کے خاندان ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

مرحوم ارشد شریف پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکیوں کے بعد پاکستان سے چلے گئے تھے۔ وہ دبئی سے لندن گئے اور پھر وہاں سے کینیا منتقل ہوئے تھے۔

 

ارشد شریف کی تیسری بیوی جویریہ صدیق نے ایک ٹویٹ میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ارشد شریف کی ذاتی زندگی سے متعلق تصاویر یا معلومات یا ان کی اسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

 

 

ارشد شریف کی موت کے بعد ان کے ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر شریف کیلئے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور ان کی موت کو ایک سانحہ قرار دیا۔ ان کے چاہنے والے سے ایک قتل قرار دے رہے ہیں جس کی کسی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور صحافت سے ایک عرصہ تک وابستہ رہنے والے پی ٹی آئی کے رہنما فود چوہدری نے اسے ظلم کی انتہا قرار دیا ہے۔

صحافی خاور گھمن نے مسٹر شریف کی طرز صحافت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے شعر کی زبان میں انہیں خراج پیش کیا ہے۔

 

 

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی نے لکھا کہ ’میرے بھائی، میرے دوست، میرے ساتھی ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا، میں اب بھی یقین نہیں کر سکتا، یہ خبر اذیت ناک ہے، یہ بہت غلط اور تکلیف دہ ہے‘۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button