خلیج اردو: پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عنبر عباس نے استعمال شدہ چائے کی پتی سے الزائمر کی تشخیص کیلیے گریفین کوانٹم ڈاٹس تیار کیے ہیں جو پارکنسن اور الزائمر کے مریضوں میں آئرن کی موجودگی کی شناخت میں آسانی پیدا کر دیں گے۔
ڈاکٹر عنبر عباس برطانیہ میں نیو کاسل یونیورسٹی سے بطور ریسرچ اسکالر وابستہ ہیں۔ انھوں نے آکسفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ مشترکہ تحقیق میں چائے کی استعمال شدہ پتی کے پھوک سے گریفین کوانٹم ڈاٹس تیار کیے ہیں، جنہیں پانی کے علاوہ انسانی جسم میں آئرن کی موجودگی کی شناخت کے لیے بطور سینسر استعمال کیا جا سکتا ہے۔