عالمی خبریں

غزہ میں ہر دن اموات ہو رہی ہیں،یرغمالی چھوڑ دو، ہمیں عذاب سے نکال دو، محمود عباس کا حماس سے مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل

خلیج اردو
رام اللہ/غزہ – فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے تاکہ غزہ میں جاری تباہی اور قتل و غارت کا سلسلہ بند ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی پالیسیوں نے قابض اسرائیلی ریاست کو غزہ میں اپنے جرائم کا جواز فراہم کیا ہے، اور یرغمالیوں کی عدم رہائی اسرائیل کو مسلسل حملوں کا بہانہ دے رہی ہے۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر دن اموات ہو رہی ہیں اور اس ظلم کی قیمت پورا فلسطینی عوام چکا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں انسانی ہمدردی کے تحت فیصلہ لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

دوسری جانب حماس رہنما ڈاکٹر باسم نعیم نے فلسطینی صدر کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محمود عباس کے الفاظ نہ صرف توہین آمیز ہیں بلکہ وہ بار بار اسرائیلی جرائم کا الزام فلسطینی مزاحمت کاروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔

اسی دوران اسرائیلی فضائیہ کی تازہ بمباری میں مزید 45 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ حماس کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک غزہ میں 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button