عالمی خبریں

 کرد جنگجوؤں کا 40 سال بعد ترکی سے جنگ بندی کا اعلان

خلیج اردو
انقرہ: کردستان ورکرز پارٹی نے 40 برس بعد ترکی کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ پی کے کے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ آج سے جنگ بندی کا آغاز کر رہے ہیں۔

2015 میں آخری امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد فریقین کے درمیان تمام بات چیت ختم ہو گئی تھی۔ رواں ہفتے پی کے کے کے بانی رہنما عبداللہ اوجلان نے تنظیم کے خاتمے اور ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

پی کے کے نے 1984 میں کردوں کے لیے علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے مسلح جدوجہد شروع کی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button