
خلیج اردو
نیویارک:برطانوی شہزادہ ہیری نے پولیس پروٹیکشن کے مقدمے میں عدالت سے شکست کھانے کے بعد شاہی خاندان سے مفاہمت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان سے صلح کرنا پسند کریں گے کیونکہ اب مزید قانونی جنگ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی قیمتی ہے اور ذاتی تحفظ کا معاملہ ہمیشہ سے اُن کے لیے اہم رہا ہے۔
شہزادہ ہیری 2020 میں شاہی حیثیت چھوڑ کر اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ امریکہ منتقل ہو گئے تھے، اور وہ برطانیہ میں اپنی سکیورٹی کے فیصلے پر نظرِ ثانی چاہتے تھے۔ عدالت نے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی۔







