(خلیج اردو ویب ڈیسک)ممبئی: ہفتہ کے روز بھارت میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس میں 22،000 سے زیادہ نئے کیسز اور 442 اموات ہوئیں ، کیونکہ ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں میں موسوی بارشوں کے دوران انفیکشن میں اضافہ ہوا۔
مغربی ریاست مہاراشٹرا ، گنجان آباد مالیاتی دارالحکومت ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہے جس میں ہفتے کے روز وائرس کے 6،364 تازہ واقعات اور کوویڈ 19 میں 198 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
ہندوستان اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کے حوالے سے تیسرا بڑا متاثرہ ملک ہے جہاں اس وقت کرونا کے تقریباً 640000 کیسز ہیں۔یہ امریکہ،برازیل اور روس کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہے۔
ممبئی میں حکام نے رہائشیوں کو ساحل سے دور رہنے کو کہا ہے کیونکہ اگلے 48 گھنٹوں تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات عام طور پر شہر کے بہت سارے حصوں میں پانی جمع ہونے کا سبب بنتی ہے اور انفکشن کی تعداد میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
جنوبی ریاست تمل ناڈو ، جو بھارت کی دوسری بڑی متاثرہ ریاست ہے ، میں کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
Source:Gulf News







