
خلیج اردو
قم: ایران کے مقدس شہر قم کی معروف مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے، جو انتقام اور شہادت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، مسجد پر سرخ پرچم لہرانے کے بعد مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق قم میں زائرین اور شہری بڑی تعداد میں مسجد جمکران اور دیگر مقدس مقامات پر پہنچے، جہاں انہوں نے اسرائیلی حملے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا اور ایران کے دفاع میں مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
سرخ پرچم عام طور پر کسی بڑے المیے یا شہادت کے بعد انتقام کی تیاری کے طور پر لہراتا ہے، اور ایرانی ثقافت میں اس کی علامتی حیثیت بہت گہری ہے۔






