خلیج اردو
جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔207 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹوں کے نقصان پر206نز بنائے ،،، تھے،،پاکستان کی طرف سے صائم ایوب 57گیندوں پر 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے عرفان نیازی30،، بابراعظم31، محمد رضوان11رنزبناکرآؤٹ ہوئے،،،عثمان خان3،طیب طاہر6 رنز بنا سکے۔
جنوبی افریقہ کے ریزا ہنڈرکس نے 10چھکوں ، 7 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، پاکستان کی جانب سے جہانداد خان نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےڈایان گیلیم،، اور،، اوٹنیل بارٹمین نے 2، 2 جبکہ جارج لِنڈا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا
اس جیت کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2 صفر سے برتری حاصل ہوگئی۔