عالمی خبریں

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کی سرحد سے متصل آٹھ اضلاع میں مارشل لاء نافذ کر دیا

خلیج اردو
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے بعد جمعہ کے روز آٹھ سرحدی اضلاع میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کے دوسرے روز بھی فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں شہریوں نے گھروں سے نقل مکانی شروع کر دی۔

تھائی فوج کے بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اپیچارٹ ساپراسرت نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ چنتھابوری کے سات اور صوبہ ٹراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لاء نافذ کیا جا چکا ہے۔ سرحدی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور مقامی آبادی گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ جھڑپیں زمین کے تنازعے اور سرحدی حدود کے تعین پر شروع ہوئیں، جس میں دونوں اطراف جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی میں اضافے کے بعد تھائی حکام نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button