عالمی خبریں

پاکستانی سیلاب متاثرین کےلیے قائم خیمہ بستی کا نام رجب طیب ایردگان رکھ دیا گیا

خلیج اردو: پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے رجب طیب ایردوان خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

یہ بستی صوبہ سندھ کے بھولاری قصبے میں قائم کی گئی ہے جس کا نام پاکستانی حکام کی تجویز پر رجب طیب ایردوان خیمہ بستی رکھا گیا ہے۔

یہ قصبہ حیدر آباد شہر کے قریب واقع ہے جہاں قائم بستی میں 200 خاندانوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی جبکہ وہاں خیمہ مسجد، ایمبولینس، جنریٹرز، بیت الخلا اور پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہوگا۔

ترک ادارہ برائے انسداد آفات و ہنگامی حالات نے پاکستان کے 19 مختلف علاقوں میں 17065 خیمہ بستیاں قائم کی ہیں جن میں 1 لاکھ 18 ہزار متاثرین مقیم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button