خلیج اردو: دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا ’’دی راک‘‘تقریباً 22 ملین ڈالرز (4 ارب سے زائد پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا۔ سی این اینکے مطابق گالف کی گیند سے بڑے ناشپاتی کی شکل کے اس سفید ہیرے کی نیلامی ، جنیوا کےکرسٹی نیلام گھر میں نیلام کی گئی۔ 228.31قیراط وزنی ہیرا، دی راک اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلام گھر والوں کو توقع تھی کہ یہ سفید ہیرا 30 ملین ڈالر تک فروخت ہو گا تاہم یہ ان کی توقعات سے کہیں کم میں نیلام ہوا۔
’’دی راک ‘‘ کو جنوبی افریقہ کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دنیامیں سب سے زیادہ ہیروں کی کانیں جنوبی افریقہ ہی میں پائی جاتی ہیں۔اس سے قبل کرسٹی نیلام گھر 2017 میں163.41 قیراط وزنی مثلثی شکل کا سفید ہیرا ریکارڈ 33.8 ملین ڈالرز (تقریباً ساڑھے چھ ارب روپے)میں نیلام کر چکا ہے جبکہ یہاں 205.07 قیراط وزنی پیلے رنگ کا ’’ریڈ کراس‘‘ نامی ہیرا 14.3 ملین ڈالرز (2 ارب ستر کروڑ روپے سے زائد) میں نیلام ہو چکا ہے”