عالمی خبریں

شالیمار ایکسپریس فیصل آباد میں حادثے کا شکار، درجنوں مسافر زخمی، ریلوے ٹریفک معطل

خلیج اردو
فیصل آباد – 21 مئی 2025
کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو فیصل آباد کے قریب سالار والا کے مقام پر خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد بوگیاں الٹ گئیں اور درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب شالیمار ایکسپریس ایک کچے پھاٹک کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک پر پھنس گئی تھی۔ ٹرین کی آمد سے چند لمحے قبل ڈرائیور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام نے فیصل آباد کی جانب آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کو تاحکم ثانی روک دیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button