عالمی خبریں

مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں 97 فیصد منفی خبریں نشر اور شائع کرتے ہیں،صدر ٹرمپ کی میڈیا پر کڑی تنقید، بدعنوانی کا الزام

مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں 97 فیصد منفی خبریں نشر اور شائع کرتے ہیں

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بدعنوان قرار دے دیا۔ محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے بارے میں 97 فیصد منفی خبریں نشر اور شائع کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا ججوں پر اثرانداز ہو کر قوانین میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ غیرقانونی ہے اور اسے ہر صورت روکا جانا چاہیے۔

دوسری جانب، امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کو ڈی ای آئی (تنوع، مساوات اور شمولیت) پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی۔ صدر ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے تحت ان پروگراموں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button